Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی ناکامی کا شکار

شائع 27 مئ 2020 01:19pm

مودی سرکار کی بےوقوفیاں منظر عام پرآ گئیں، معتبر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا پول کھول دیا، مودی کی کووڈ پالیسی ناکام ہوگئی، بھارتی عوام حکومت پر اعتماد کھونے لگے۔

امریکی اخبار نے ساری پول کھول ڈالی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارتی عوام کا مودی سرکار پراعتماد مزیدکم ہونے لگاہے، مودی سرکار نے دیگر عوامل کو نظر انداز کردیا۔

اخبار کے مطابق  مودی کے آبائی علاقے گجرات میں صورتحال تشویشناک ہوئی، مودی کی پالیسیوں نے لوگوں کو بھوک،افلاس سے مار دیا ،لاک ڈاؤن بھارت میں کوروناکیسزاوراموات نہ روک سکا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق  پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں کیسز انتہائی کم ہیں۔  غریب بھارتی عوام مودی کی پالیسیوں کانشانہ بننےلگے۔

اس رپورٹ سے ثابت ہوگیا مودی کاہندوستان صرف امیروں کے لئے ہے۔ بھارت میں چھوٹی ذات اوراقلیتوں کوبےیارومددگارچھوڑدیاگیا۔